تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ڈکی بھائی اور اہلیہ پر جوئے ایپ کیس میں فرد جرعائد

ڈکی بھائی اور اہلیہ پر جوئے ایپ کیس میں فرد جرعائد

لاہور( شوبز ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جوئے ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے تمام نامزد افراد پر فردِ جرم عائد کر دی۔یہ سماعت ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو کی عدالت میں ہوئی، جہاں سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ اس موقع پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی جمع کروایا جا چکا ہے۔دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے ملزمان کے خلاف عائد الزامات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پڑھ کر سنائی، تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر نامزد افراد پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کرتے ہوئے مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھانے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کے گواہوں کو آئندہ سماعت کے لیے 23 فروری کو طلب کر لیا، جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ڈکی بھائی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔