تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

زیادتی کیس، یوٹیوبر رجب بٹ سمیت ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

زیادتی کیس، یوٹیوبر رجب بٹ سمیت ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

لاہور ( شوبز ڈیسک) سیشن عدالت میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کیں اور آئندہ کارروائی کے لیے طلبی کا حکم جاری کیا۔عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو 22 اپریل کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواب ٹاؤن تھانے کی پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا اور عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسے گھر بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمے میں رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان شامل ہیں۔