تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

چین کا چاند پر پیچیدہ مشن، قطب جنوبی سے برف اور پانی کی تلاش

چین کا چاند پر پیچیدہ مشن، قطب جنوبی سے برف اور پانی کی تلاش

بیجنگ( ویب ڈیسک)چین 24 اگست کو چاند کے قطب جنوبی کی جانب جدید خلائی مشن چینگ ای 7 روانہ کرے گا، جس کا مقصد وہاں موجود پانی اور برف کے شواہد، مقدار اور ساخت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا ہے۔چینی حکام کے مطابق مشن کو لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے ہینان کے وین چانگ خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔ اس میں آربٹر، لینڈر، روور اور ایک خاص ہوپر خلائی جہاز شامل ہوگا۔لانچ کے تقریباً پانچ روز بعد مشن چاند کے مدار میں داخل ہوگا، جہاں آربٹر لینڈنگ کے لیے موزوں مقام کا تعین کرے گا۔ ہوپر چاند کے قطب جنوبی کے تاریک گڑھوں پر متعدد پروازیں کرکے ان علاقوں کا جائزہ لے گا اور سطحی تجزیے میں بھی مدد دے گا۔سائنس دان چاند کے اس خطے میں پانی کے بخارات کے شواہد ریموٹ سینسنگ کے ذریعے حاصل کرچکے ہیں، تاہم وہاں برف اور پانی کی براہِ راست پیمائش یا نمونوں کا حصول اب تک ممکن نہیں ہوسکا۔چینگ ای 7 مشن چین کے 2030 کے انسان بردار قمری پروگرام کے لیے تکنیکی بنیاد فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ مشن میں مختلف ممالک کے سائنسی آلات اور تحقیقاتی پے لوڈز بھی شامل ہوں گے۔چین اس سے قبل 2020 میں چینگ ای 5 اور 2024 میں چینگ ای 6 کے ذریعے چاند سے نمونے زمین پر لاچکا ہے۔