تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چین کا شینزو-23 خلائی مشن کامیابی سے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پہنچ گیا

چین کا شینزو-23 خلائی مشن کامیابی سے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پہنچ گیا

 لاہور( ویب ڈیسک)چین نے اپنا نیا انسانی خلائی مشن شینزو-23 مشن کامیابی سے خلا کی جانب روانہ کیا، جس کے بعد مشن میں شامل تینوں خلا باز تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 203 فٹ لمبا لانگ مارچ-2F راکٹ لانگ مارچ-2F راکٹ گوبی صحرا میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 8 منٹ پر روانہ ہوا۔مشن میں کمانڈر ژو یانگژو سمیت ژانگ ژیوان اور لائی کا-یِنگ شامل ہیں، جبکہ لائی کا-یِنگ ہانگ کانگ سے خلا میں جانے والے پہلے خلا باز بن گئے ہیں۔خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد تینوں خلا بازوں نے پہلے سے موجود عملے سے ملاقات کی اور مدار میں عملے کی تبدیلی کا عمل شروع کیا گیا۔چینی خلائی حکام کے مطابق اس مشن کے تحت خلا باز تقریباً چھ ماہ تک اسپیس اسٹیشن میں قیام کریں گے، جبکہ ایک خلا باز کو پہلی بار ایک سال تک خلا میں رہنے کا تجربہ بھی دیا جا رہا ہے۔یہ مشن آئندہ آنے والے شینزو-24 مشن سے بھی منسلک ہے، جس کے تحت مستقبل میں مزید بین الاقوامی تعاون اور ممکنہ طور پر پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔