تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عدالتی نظام کی بہتری کے لیے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے:چیف جسٹس

عدالتی نظام کی بہتری کے لیے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے:چیف جسٹس

اسلام آباد( پاکستان خبر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ انصاف میں احتساب کے عمل کو مؤثر بنایا جا رہا ہے اور انصاف کی بہتری صرف عدالتی فیصلوں سے نہیں بلکہ ان کے عملی نفاذ سے ممکن ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے زیر اہتمام قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی جانب سے منعقدہ قومی کانفرنس برائے جیل اصلاحات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کی بہتری کے لیے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جیلیں فوجداری نظامِ انصاف کی حقیقی عکاس ہوتی ہیں، اور ان میں بامعنی اصلاحات کے لیے تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری اور صوبائی قیادت کا فعال کردار ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (NJPMC) کے قومی ایکشن پلان پر مربوط اور عملی اقدامات کے ذریعے مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عدلیہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں، جیل انتظامیہ، انسانی حقوق کے اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے قیدیوں کی بحالی، جیلوں کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری، اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور وفاقی و صوبائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔کانفرنس کے اختتام پر جیل اصلاحات سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر مشتمل اعلامیہ بھی منظور کیا گیا، جس پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے دستخط کیے۔