تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ہالی ووڈ اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ

ہالی ووڈ اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ

جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ یہ دعویٰ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے کیا ہے۔ترکی الشیخ کے مطابق اداکار نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور بعد ازاں فلمی ٹیم کے دیگر افراد کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں مسجد میں نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ترکی الشیخ کا کہنا ہے کہ اداکار کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں قیام، وہاں کے لوگوں سے میل جول اور کام کے دوران ملنے والے تجربات کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق جینکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عوام کے اخلاق، محبت اور مہمان نوازی کو سراہا ہے۔