تازہ ترین
پیپلز پارٹی کا حکومت سے پارلیمانی تعاون ختم کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو 10 بجے پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی وزیراعظم کا ٹیکس ہدف کیلئے ایف بی آر کے نفاذی اقدامات تیز کرنے کا حکم بنوں میں مشترکہ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، متعدد مشتبہ افراد گرفتار آزاد کشمیر انتخابات، تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ترکیہ کی مداخلت سے ایران میں اسرائیلی حکومت تبدیلی کا منصوبہ ناکام ہوا، رپورٹ آبنائے ہرمز کھولنا نہیں، محفوظ بحری راستوں پر اتفاق مذاکرات کا مقصد ہے، ایران حوثیوں کا آرامکو جازان ریفائنری پر ڈرون حملے کا دعویٰ، آگ پر قابو پالیا گیا فلپائن میں مون سون بارشوں اور طوفان سے تباہی، 12 افراد ہلاک سونا اور چاندی مزید مہنگی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگیا بجلی صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ ریلیف ختم ہونے کا امکان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکومت اور اتحاد کے مذاکرات شروع آبنائے ہرمز کی صورتحال غیر یقینی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا قومی کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالیِ صحت کا عمل شروع ہاکی ورلڈکپ، قومی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیم روانہ ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ، پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی 11-0 سے شکست
پاکستان خبر

جمال شاہ کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ شرکت کی وضاحت آ گئی

جمال شاہ کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ شرکت کی وضاحت آ گئی


کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار جمال شاہ نے نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں سابقہ اہلیہ کے ہمراہ شرکت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پروگرام میں شرکت کسی تنازع یا غیر معمولی صورتحال کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ ایک باوقار اور پیشہ ورانہ فیصلہ تھا۔جمال شاہ ملک کے معروف اور باصلاحیت فنکار ہیں۔ وہ مصوری، مجسمہ سازی، اداکاری اور گلوکاری کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ مرکز سے گلوکار اور موسیقار کی حیثیت سے کیا، بعد ازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی منفرد صلاحیتوں کے باعث پہچان بنائی۔ان کے نمایاں ڈراموں میں نقاب سنگ، جنگل، کوہ کن، بند گلی، مدار، بلھے شاہ اور بارش کے بعد شامل ہیں، جب کہ تیرے عشق کے نام میں بھی ان کی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا۔حال ہی میں وہ اپنی سابقہ اہلیہ اور ساتھی فنکارہ فریال گوہر کے ہمراہ نجی چینل کی رمضان نشریات میں شریک ہوئے۔ پروگرام میں نادیہ خان اور زوہیب حسن بھی موجود تھے۔ اسی دوران ایک اور پروگرام میں شرکت سے متعلق اٹھنے والے سوالات پر انہوں نے کھل کر گفتگو کی۔جمال شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا اور بعد میں معلوم ہوا کہ فریال گوہر کو بھی اسی وقت بلایا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے باہمی رضامندی سے شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ تمام معاملات ایک ہی موقع پر واضح کر دیے جائیں اور کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہرگز کوئی غیر آرام دہ کیفیت پیدا کرنا نہیں تھا بلکہ پیش آنے والی صورتحال کو بردباری سے قبول کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دونوں ایک ہی شعبے سے وابستہ ہیں اس لیے ملاقات ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ اس میں شرمندگی یا الجھن کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔جمال شاہ نے مزید کہا کہ وہ خود اس فیصلے سے مطمئن تھے اور ان کی موجودہ اہلیہ آمنہ کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ ان کے بقول آمنہ نہایت سمجھدار ہیں اور ہمیشہ ان کی رہنمائی کرتی آئی ہیں، اسی لیے ایک ساتھ پردۂ اسکرین پر آنے میں کسی قسم کی دقت محسوس نہیں ہوئی۔