تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

اسمگلنگ روکنے کیلئے کوسٹ گارڈ، ایف سی اور میری ٹائم سکیورٹی کو کسٹمز اختیارات

اسمگلنگ روکنے کیلئے کوسٹ گارڈ، ایف سی اور میری ٹائم سکیورٹی کو کسٹمز اختیارات

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکاروں کو کسٹمز افسران کے بعض اختیارات اور مخصوص ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔ایف بی آر کے کسٹمز ونگ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق یہ اختیارات کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت دیے گئے ہیں اور فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، جبکہ جولائی 2023 میں جاری سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ اپنے متعلقہ علاقوں میں ساحلی پٹی سے 50 کلومیٹر تک کے دائرے میں مقررہ کسٹمز ذمہ داریاں انجام دے سکے گا۔تاہم شہری حدود، کسٹمز کے مخصوص علاقے اور اسٹیشنز، بندرگاہیں، سرحدی کسٹمز اسٹیشنز، بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بانڈڈ گودام سمیت دیگر متعین مقامات اس دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہوں گے۔