تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک زور پکڑنے لگی

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک زور پکڑنے لگی

نئی دہلی( مانیٹرنک ڈیسک) بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک میں تیزی آ گئی ہے، جس کے باعث حکومتی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے دوران جبری طور پر ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد احتجاج میں شدت آئی۔ پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے سونم وانگچک سے اظہار یکجہتی کے لیے خود بھوک ہڑتال شروع کی، تاہم اس دوران ان پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔سونم وانگچک کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سونم وانگچک کی طبی رپورٹس فراہم نہیں کی جا رہیں اور وہ علاج کے معاملے میں حکومت اور سرکاری ہسپتال پر اعتماد نہیں کرتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم وانگچک کی جبری ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اختلافات کا شکار اپوزیشن جماعتیں بھی متحد ہو کر حکومت پر تنقید کر رہی ہیں۔برطانوی تجزیہ کار ہنّا ایلس پیٹرسن کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کا آغاز اگرچہ ایک آن لائن مذاق کے طور پر ہوا تھا، تاہم اب یہ بھارت کی حکمران جماعت کے لیے ایک سیاسی چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اس تحریک کی بڑھتی سرگرمیاں اور اپوزیشن کا مشترکہ ردعمل ملک میں سیاسی مزاحمت کے بڑھتے رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔