تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

کونولی کا متنازع اسٹمپڈ، میچ میں نیا موڑ

کونولی کا متنازع اسٹمپڈ، میچ میں نیا موڑ

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کوپر کونولی کے اسٹمپڈ آؤٹ ہونے پر کرکٹ حلقوں میں بحث شروع ہو گئی۔ میچ کے ایک نازک مرحلے پر ہونے والا یہ فیصلہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔میچ کی صورتحال کے مطابق آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں دباؤ کا شکار تھی، جہاں اسے 38 گیندوں پر 126 رنز درکار تھے جبکہ صرف چار وکٹیں باقی تھیں۔ ایسے اہم موقع پر وکٹ گرنے سے مقابلہ یکطرفہ ہونے لگا۔کوپر کونولی نے پاکستان کے کامیاب ترین بولر محمد نواز کی گیند پر آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تاہم گیند لیگ سائیڈ سے گزرتے ہوئے وکٹ کیپر کے دستانوں میں جا پہنچی۔ وکٹ کیپر نے غیر معمولی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مشکل مگر بروقت اسٹمپ مکمل کیا، جس پر بعد میں مختلف آرا سامنے آئیں۔