تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم کیلئے 18 اگست مقرر

رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم کیلئے 18 اگست مقرر

لاہور( شوبز ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 5 ملزمان کے خلاف استغاثہ کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کی۔ رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف عائشہ جٹ کی جانب سے دائر استغاثہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمے کے چالان میں ملزمان سے متعلق تفتیش درست انداز میں نہیں کی۔استغاثہ نے عدالت سے معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لینے اور کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا کی۔عدالت نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ سمیت 5 ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 18 اگست کو طلب کرلیا۔