تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید بلاجواز ہے، عطاء الرحمان

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید بلاجواز ہے، عطاء الرحمان

 پشاور( پاکستان خبر)جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ایک نامکمل جملے کو بنیاد بنا کر غیر ضروری تنازع کھڑا کیا گیا، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ پوری تقریر سنیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ قصور میں جے یو آئی کی کامیاب کانفرنس مخالفین کو برداشت نہیں ہوئی، اسی لیے 13 جولائی کو مولانا فضل الرحمان کے ادھورے جملے پر تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ان کی سیاسی مقبولیت کو متاثر کرنا ہے۔ ان کے مطابق بعض عناصر مولانا فضل الرحمان کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وہ مخالفین کے دلوں پر اثر رکھتے ہیں۔مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، باجوڑ جلسے میں جے یو آئی کے 80 کارکن جاں بحق ہوئے، علماء کو نشانہ بنایا گیا لیکن جماعت ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک جملے کی بنیاد پر جے یو آئی کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے جلسے کے بجائے صرف دو الفاظ کو موضوع بحث بنایا جا رہا ہے۔ جے یو آئی نے ماضی میں ملک کے اہم معاملات میں اپنا کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کی اور مولانا فضل الرحمان نے علماء کو متحد کرکے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کروایا۔مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر جے یو آئی کا راستہ روکا گیا تو اسے ملک کی ترقی میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئندہ انتخابات میں جے یو آئی کی ممکنہ کامیابی سے خوفزدہ عناصر بیرونی اشاروں پر جماعت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔