تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ڈرامے میں لباس پر تنقید، زینب رضا سوشل میڈیا بحث کی زد میں

ڈرامے میں لباس پر تنقید، زینب رضا سوشل میڈیا بحث کی زد میں

 لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل زینب رضا کو ایک ڈرامے میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، تاہم ان کے ملبوسات نے خاصی توجہ حاصل کر لی ہے اور اس پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ڈرامے کے ایک منظر میں وہ جامنی رنگ کی ساڑھی میں نظر آئیں، جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز بعض ناظرین کے مطابق غیر معمولی طور پر بولڈ تھا۔ اگرچہ اس منظر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے نسبتاً محدود انداز میں دکھایا گیا، لیکن لباس کے انتخاب نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔اس واقعے کے بعد متعدد صارفین نے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ قومی سطح پر نشر ہونے والے ڈراموں میں لباس کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ کچھ افراد نے ہدایت کار اور پروڈکشن ٹیم کے فیصلوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب کچھ مداحوں نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ فنکاروں کے لباس کو غیر ضروری تنازع بنانے کے بجائے ان کی اداکاری اور کردار پر توجہ دی جانی چاہیے۔