تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دنانیر مبین کی مزاحیہ اسٹوری وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث

دنانیر مبین کی مزاحیہ اسٹوری وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ایک مزاحیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ سفر کے دوران ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے ریسکیو اہلکاروں سے مدد حاصل کی۔ مسئلہ حل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’’ٹائر پنکچر ہونے کے بعد اب میرا آزاد اور خودمختار رہنے کا دل نہیں چاہتا۔‘‘دنانیر مبین نے مزید کہا کہ اب ان کا دل چاہتا ہے کہ کوئی ان کا خیال رکھے اور وہ بے فکری سے گھومیں پھریں اور بنانا بریڈ بناتی رہیں۔ انہوں نے بروقت مدد فراہم کرنے پر ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ان کی اس اسٹوری کو کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں لیا جبکہ بعض نے اسے خودمختاری اور انفرادی سوچ کے تناظر میں مختلف انداز سے دیکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔