تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حج کے دوران میک اپ پر بحث، کنول آفتاب کا وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل

حج کے دوران میک اپ پر بحث، کنول آفتاب کا وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل

 لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر ان دنوں حج کے مقدس سفر پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے سفر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔یہ جوڑی پاکستان کے معروف وی لاگرز میں شمار ہوتی ہے اور یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بڑی فالوونگ رکھتی ہے، جبکہ ان کی فیملی ویڈیوز کو بھی مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ملتی ہے۔حج کے دوران کنول آفتاب کی ایک ویڈیو میں ان کے میک اپ لُک، خاص طور پر ڈارک لپ اسٹک، پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ بعض صارفین نے احرام کی حالت میں میک اپ کو غیر مناسب قرار دیا۔تنقید کے جواب میں کنول آفتاب نے کہا کہ عبادت اور ذاتی اسٹائل کو الگ دیکھا جانا چاہیے اور سوال اٹھایا کہ “میری لپ اسٹک کا عبادت سے کیا تعلق ہے؟”تاہم سوشل میڈیا پر بحث جاری رہی، جہاں کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ دیگر نے حج کے دوران سادگی اور مذہبی اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے جس میں مذہبی آداب، ذاتی آزادی اور آن لائن اثر و رسوخ کے کردار پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔