تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شوبز کی کمائی پر بحث، نعمان اعجاز کا ناقدین کو رویہ درست کرنے کا مشورہ

شوبز کی کمائی پر بحث، نعمان اعجاز کا ناقدین کو رویہ درست کرنے کا مشورہ

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے شوبز انڈسٹری کی کمائی کو حرام قرار دینے سے متعلق ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے ناقدین کو اپنے رویے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔نعمان اعجاز اپنی بے باک رائے اور سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں اپنے دوست کی جانب سے موصول ہونے والا ایک فکر انگیز پیغام بھی شیئر کیا۔اداکار نے کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے فطری طور پر کئی چیزوں کی پہچان عطا کی ہے، جیسے گرم چیز کو ہاتھ، سخت چیز کو دانت اور کڑوی چیز کو زبان فوراً پہچان لیتی ہے، لیکن حلال اور حرام کی تمیز انسان کے ضمیر اور اس کے انتخاب پر چھوڑ دی گئی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم واقعی حلال اور حرام میں فرق نہیں جانتے، اور اگر جانتے ہیں تو پھر غلط اور ناجائز راستوں سے کیوں نہیں بچتے۔ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے سراہا، تاہم کچھ صارفین نے ان سے ان کی شوبز سے حاصل ہونے والی آمدن سے متعلق سوال بھی اٹھائے۔