تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پنجاب میں محرم الحرام کے دوران تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب میں محرم الحرام کے دوران تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور( شوبز ڈیسک) پنجاب کے تمام تھیٹرز یکم تا 13 محرم الحرام تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے پنجاب آرٹس کونسل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے احترام میں اس عرصے کے دوران کسی بھی قسم کا اسٹیج ڈرامہ یا ثقافتی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا، اور تمام تھیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔دوسری جانب یومِ عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے ہنگامی منصوبوں پر عمل درآمد کریں گے تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔