ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون زچگی کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ 26 اکتوبر سے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔بھارتی میڈیا اور ورائٹی کی رپورٹس کے مطابق دیپیکا پاڈوکون اور شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کے ایک بڑے گانے کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس گانے کی کوریوگرافی ویبھاوی مرچنٹ کریں گی، جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کے ارکان کی بھی اس میں شرکت متوقع ہے۔ تاہم، گانے کے نام اور موسیقار کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے 19 ستمبر 2026 کو اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا تھا۔ زچگی کے بعد اداکارہ کی فلمی سرگرمیوں میں واپسی کی خبر ان کے مداحوں کے لیے خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون اس سے قبل ’اوم شانتی اوم‘، ’چنئی ایکسپریس‘، ’ہیپی نیو ایئر‘، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔فلم ’کنگ‘ میں سہانا خان، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن اور ارشد وارثی سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ ایکشن تھرلر فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔تاہم، دیپیکا پاڈوکون کی شوٹنگ میں شرکت اور دیگر زیرِ گردش خبروں کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔
دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد دیپیکا پاڈوکون کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی
واپس خبروں پر
Category:
تفریح