تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جوکر کا حذف شدہ منظر، اداکار نے حقیقت بیان کر دی

جوکر کا حذف شدہ منظر، اداکار نے حقیقت بیان کر دی

نیویارک( شو بزڈیسک)ہالی ووڈ اداکار بیری کیوگن نے فلم دی بیٹ مین میں اپنے کردار سے متعلق منظر کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اہم وضاحت پیش کر دی ہے۔اس فلم میں رابرٹ پیٹنسن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جہاں کہانی میں وہ ایک خطرناک مجرم کے خلاف برسرِ پیکار دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کے اختتام پر ایک جیل کا منظر سامنے آتا ہے جس میں ایک پراسرار قیدی دکھایا گیا، جسے مداحوں نے جوکر سے منسوب کیا۔تاہم یہ منظر فلم کی حتمی نمائش میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور بعد ازاں اسے الگ سے جاری کیا گیا، جس نے شائقین میں خاصی دلچسپی پیدا کی۔ایک حالیہ گفتگو میں بیری کیوگن نے واضح کیا کہ اس منظر کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا تھا بلکہ صرف فلم کے مرکزی حصے سے الگ رکھا گیا تھا۔ان کے مطابق بعد میں اس منظر کا سامنے آنا مداحوں کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوا اور اس نے کردار کے بارے میں تجسس کو مزید بڑھا دیا۔