مشی گن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کے اہم انتخاب سے قبل ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیلی سٹیونز نے اپنی جماعت سے اختلاف کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کردیا، جس پر ڈیموکریٹ قیادت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ہیلی سٹیونز نے ابتدا میں ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید کی حمایت کی تھی، تاہم اب انہوں نے ان کے حریف ریپبلکن امیدوار کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے پر ریاستی اور قومی سطح کے ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ردعمل ظاہر کیا، جبکہ کانگریس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عبدل السید کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب عبدل السید نے کہا کہ ان کی توجہ انتخابی مہم اور ووٹرز کے اہم مسائل پر مرکوز ہے اور وہ ہیلی سٹیونز کے فیصلے پر غور نہیں کررہے۔مشی گن کی سینیٹ نشست کو وسط مدتی انتخابات میں اہمیت حاصل ہے۔ سٹیونز کے اعلان کے بعد یہ سوال بھی پیدا ہوگیا ہے کہ آیا ان کے حامی بھی ریپبلکن امیدوار کی حمایت کریں گے یا نہیں۔
امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے سینیٹ انتخاب میں ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں