تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ، مالیاتی نظام مضبوط بنانے کے اقدامات تیز

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ، مالیاتی نظام مضبوط بنانے کے اقدامات تیز

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک کے مالیاتی نظام کو زیادہ مضبوط اور مؤثر بنایا جارہا ہے، جبکہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات سے جوڑنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مختلف شعبوں میں شفافیت بڑھانے کے ساتھ عوام کا اعتماد بھی مضبوط کیا جارہا ہے۔شزا فاطمہ کے مطابق حکومت ڈیجیٹل ذرائع سے مالی لین دین کے فروغ اور مالیاتی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وزیرِ مملکت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو ملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے قومی معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف متعلقہ ادارے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت باہمی تعاون سے ملکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔