تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

نصرت فتح علی خان کی قوالی سن کر دلجیت دوسانجھ رو پڑے

نصرت فتح علی خان کی قوالی سن کر دلجیت دوسانجھ رو پڑے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیج پر پرفارم کرنے سے قبل نصرت فتح علی خان کی قوالی سن کر وہ بے اختیار رو پڑے۔انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران دلجیت دوسانجھ نے بتایا کہ میلان میں شو سے قبل یوگا کی تیاری کے دوران وہ نصرت فتح علی خان کی قوالی ’من اٹکیا بے پرواہ دے نال‘ سن رہے تھے۔گلوکار کے مطابق قوالی میں جب مصرعے ’قاضی ملا مٹی دیندے، کھرے سیانے راہ دسیندے‘ آئے تو ان کے اندر کچھ ٹوٹ سا گیا۔ وہ یوگا میٹ پر بیٹھ کر تقریباً 5 سے 10 منٹ تک روتے رہے، جس کے بعد یوگا شروع کیا۔دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کے کلام میں ایسی سچائی ہے جو سننے کے دیر بعد تک انسان کے اندر موجود رہتی ہے اور بعض مصرعے دل میں اتر کر کبھی باہر نہیں نکلتے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ دلجیت دوسانجھ نے نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہو، اس سے قبل 12 ستمبر کو لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں اپنے کنسرٹ کے دوران انہوں نے ’سانسوں کی مالا‘ بھی پیش کیا تھا، جہاں تقریباً 90 ہزار افراد موجود تھے۔