ممبئی( شو بز ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ سب کیلئے یکساں محبت رکھتے ہیں اور تنقید کرنے والوں کے بارے میں بھی دل میں منفی جذبات نہیں رکھتے۔ انسٹاگرام لائیو کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے مداح کے کمنٹ پر انہوں نے کہا کہ لوگ انہیں پسند کریں یا نہ کریں، انہیں اس کی فکر نہیں اور وہ خود کو کسی کے سامنے ثابت کرنے کے خواہش مند نہیں۔ دلجیت نے کہا کہ اگر معاملہ محبت کا ہو تو لاہور سمیت سب کیلئے ان کی جانب سے بہت ساری محبت ہے۔