تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دلجیت دوسانجھ کا گانا ’ڈیول‘ ریلیز ہوتے ہی متنازع ہوگیا

دلجیت دوسانجھ کا گانا ’ڈیول‘ ریلیز ہوتے ہی متنازع ہوگیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کا نیا گانا ’ڈیول‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، جس کی میوزک ویڈیو میں احتجاج، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ویڈیو میں بڑی تعداد میں افراد کو احتجاج کرتے اور پلے کارڈز اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے، جن پر ’سیو آور فیوچر‘ اور ’آور فیوچر، آور فائٹ‘ جیسے پیغامات درج ہیں۔ ویڈیو میں کسی مخصوص احتجاج، تنظیم یا تحریک کا نام نہیں لیا گیا، تاہم مناظر نے بعض ناظرین کو جولائی میں ہونے والے حالیہ طلبا مظاہروں کی یاد دلا دی ہے۔ویڈیو کے ایک منظر میں دلجیت دوسانجھ مظاہرین کے ہجوم میں موجود دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دوسری طرف پولیس اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان صورتحال کشیدہ نظر آتی ہے۔میوزک ویڈیو کے اختتام پر ایک کم عمر لڑکی ہاتھ میں سفید گلاب لیے پولیس اہلکار کی جانب بڑھتی ہے، جس پر اہلکار آگے آکر اسے گلے لگا لیتا ہے۔