تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کے درمیان تنازع سوشل میڈیا پر وائرل

ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کے درمیان تنازع سوشل میڈیا پر وائرل

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کے درمیان تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر نے فضا علی کے بارے میں سخت بیان دیا ہے۔رمضان کے ابتدائی دنوں میں فضا علی نے اپنی نشریات میں ڈاکٹر نبیہا کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے بارے میں بات کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا اور ان کے شوہر نے اپنے مسائل حل کر لیے اور دوبارہ خوشگوار زندگی گزارنے لگے۔حارث کھوکھر نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فضا علی نے رمضان کے دوران گویا ’’شیطان کی جانشین‘‘ کا کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق میاں بیوی کے نجی معاملات کو عوامی یا ڈیجیٹل میڈیا پر لانا صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے اور اکثر تنازعات شدت اختیار کر جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات عموماً دو افراد کی انا کا مسئلہ ہوتے ہیں جنہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں شامل ہوتے ہیں تو معاملات مزید الجھ جاتے ہیں۔ حارث کھوکھر نے تاکید کی کہ بہتر ہے کہ میاں بیوی اپنے مسائل خود حل کریں اور کسی تیسرے فریق کو شامل نہ کریں، تاہم جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لیا تو جواب دینا ناگزیر تھا۔