تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دوسری شادی میں جلدی نہ کریں، تزئین حسین کا اہم مشورہ

دوسری شادی میں جلدی نہ کریں، تزئین حسین کا اہم مشورہ

لاہور ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم فیصلے میں جلد بازی کے بجائے مناسب وقت لینا نہایت ضروری ہوتا ہے۔لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزئین حسین نے اپنی زندگی کے مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد پانچ سال تک اکیلی ماں کے طور پر زندگی گزارتی رہیں۔ ان کے مطابق اس عرصے نے انہیں خود کو سنبھالنے اور زندگی کو نئے انداز میں سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کا فیصلہ انہوں نے پانچ سال بعد کیا کیونکہ تنہائی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے اور اس دوران وہ اپنی شخصیت کے ایسے پہلوؤں کو جان پاتا ہے جن سے پہلے آگاہی نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی نئے رشتے میں آنے سے پہلے ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں بہتر اور مضبوط تعلق قائم کیا جا سکے۔