تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

ڈبل سنچری کی خوشی نہیں، میچ جیتنا اہم ہے، انگلش کپتان ہیری بروک

ڈبل سنچری کی خوشی نہیں، میچ جیتنا اہم ہے، انگلش کپتان ہیری بروک

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں 429 رنز بنانے کے باوجود سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ ان کی ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں، کیونکہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔ کپتان ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی اور 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جواب میں سری لنکا نے شاندار تعاقب کرتے ہوئے 430 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسی اننگز کھیلی جائے جو ٹیم کو فتح دلائے۔ ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر انہیں خوشی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں، کیونکہ انگلینڈ میچ نہیں جیت سکا۔ سری لنکا نے بہترین کرکٹ کھیلی، باؤنڈریز لگانے کے ساتھ سنگلز بھی حاصل کیے اور ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔انگلش کپتان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو بھی سراہا۔ ان کے مطابق اس میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر تقریباً 900 رنز بنائے اور ان کی نظر میں پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہترین تھی۔ ہیری بروک نے یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے دکھائی دے رہے تھے۔