تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

پی ایس ایل میں نئی تبدیلی کی تیاری، سکسز ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

پی ایس ایل میں نئی تبدیلی کی تیاری، سکسز ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو سال بھر متحرک رکھنے اور اس کی مقبولیت میں مزید اضافے کے لیے منتظمین ایک نئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں، جس میں چھ کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ فارمیٹ متعارف کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے بتایا ہے کہ مجوزہ ایونٹ کو ’ایچ بی ایل پی ایس ایل سکسز‘ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ لیگ کے آف سیزن میں منعقد کرنے کی تجویز ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔سلمان نصیر کے مطابق مختصر دورانیے کا یہ ایونٹ شائقین کے لیے دلچسپی اور تفریح کا باعث بننے کے ساتھ پی ایس ایل کو پاکستان کے ان چھوٹے شہروں تک پہنچانے میں بھی مدد دے سکتا ہے جہاں اب تک لیگ کے میچز منعقد نہیں ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس منصوبے کے ذریعے فرنچائزز اور میڈیا پارٹنرز کے لیے آمدنی کے نئے مواقع پیدا کرنے کا بھی خواہش مند ہے۔ اس اقدام سے لیگ کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور کرکٹ کے مزید شائقین تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔تاہم مجوزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور مناسب شیڈول ترتیب دینا اہم چیلنجز ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز اب تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوتے رہے ہیں۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ لیگ کو مزید وسعت دے کر ملک بھر کے شائقین تک پہنچایا جائے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا جائے۔