راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سہ ملکی سیریز کے دوران راولپنڈی اسٹیڈیم میں ایک شائق کا دلچسپ بینر توجہ کا مرکز بن گیا، جس پر کمنٹیٹر کے مزاحیہ تبصرے نے شائقین کو محظوظ کیا۔سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ایک نوجوان نے بینر اٹھا رکھا تھا، جس پر درج تھا کہ اس نے اسٹیڈیم میں یہ نشست حاصل کرنے کے لیے اپنی بہن کا موبائل فون فروخت کردیا۔میچ کی کمنٹری کے دوران جب کمنٹیٹر کی نظر اس بینر پر پڑی تو انہوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ فون سستا ہی ہوگا۔ ان کے اس جملے نے میچ دیکھنے والوں کو محظوظ کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ تبصرہ خاصی توجہ حاصل کرنے لگا۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے ابتدائی تین میچ راولپنڈی میں کھیلے گئے، جبکہ باقی مقابلے اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔پاکستان نے راولپنڈی میں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتے۔ پہلے مقابلے میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرایا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں مداح کا دلچسپ بینر، کمنٹیٹر کے مزاحیہ تبصرے نے محفل لوٹ لی
واپس خبروں پر
Category:
کھیل