راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف ہیری بروک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی۔ وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے انگلش بیٹر بھی بن گئے۔اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری، ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل، جو ’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہور ہیں، یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ٹرپل سنچری بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی اسکور کی تھی۔تاہم ہیری بروک کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی اور سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔
ہیری بروک نے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، کرس گیل کے بعد دوسرے بیٹر بن گئے
واپس خبروں پر
Category:
کھیل