تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

 لاہور( شوبز ڈیسک)سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے شوہر حارث کھوکھر کے ساتھ ازدواجی زندگی مزید جاری نہیں رکھنا چاہتیں۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر کا رویہ نامناسب تھا، وہ مبینہ طور پر انہیں گالم گلوچ کا نشانہ بناتے اور تشدد بھی کرتے تھے۔ درخواست گزار کے مطابق انہیں عزت اور بہتر سلوک نہیں ملا۔ڈاکٹر نبیحہ علی نے عدالت کو بتایا کہ شوہر کے رویے کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار رہیں اور اب ان کے ساتھ زندگی گزارنا ممکن نہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔