تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا شوہر کیلئے گانا، ویڈیو وائرل

ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا شوہر کیلئے گانا، ویڈیو وائرل

لاہور( شوبز ڈیسک) ماہرِ نفسیات اور میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس مرتبہ ان کی شہرت کی وجہ شوہر کے لیے گایا گیا گانا ہے۔ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے گزشتہ برس اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی مختلف مواقع پر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے، جبکہ حالیہ عرصے میں ان کے درمیان اختلافات اور صلح سے متعلق خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔حالیہ وائرل ویڈیو میں ڈاکٹر نبیہہ نے اپنے شوہر کے لیے گانا گایا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کردیے۔ایک صارف نے لکھا کہ اتنا اعتماد ہو تو وہ دنیا جیت لے، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب اسے خود کو دنیا کا بدترین گلوکار سمجھنے کی ضرورت نہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اسرائیل کو بھی ان پر نظر رکھنی چاہیے۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔