تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

ڈریک کا نئے گانے میں غزہ کا ذکر، فلسطینیوں سے پھر اظہارِ یکجہتی

ڈریک کا نئے گانے میں غزہ کا ذکر، فلسطینیوں سے پھر اظہارِ یکجہتی

کینیڈا( شوبز ڈیسک)کینیڈین ریپر ڈریک نے اپنے نئے گانے میں غزہ کا حوالہ دے کر فلسطینیوں کے ساتھ ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ڈریک کے نئے گانے کا مختصر حصہ ان کی فلم ’فومو‘ کی آن لائن پیشکش کے دوران پہلی مرتبہ سننے میں آیا، جس کے بعد مداحوں کی توجہ اس جانب مبذول ہوگئی۔گانے کا مجموعی انداز ہلکا پھلکا اور موسیقی سے بھرپور ہے، تاہم اس میں ڈریک نے ’غزہ کیلئے دعا کرو‘ کے الفاظ شامل کیے، جنہیں فلسطینیوں سے اظہارِ ہمدردی کے طور پر دیکھا گیا۔یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ڈریک نے فلسطین کے معاملے پر اپنی آواز بلند کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرچکے ہیں، جبکہ اپنے گانے ’میک دیم پے‘ میں ’فری فلسطین‘ کا حوالہ بھی دے چکے ہیں۔ڈریک کے نئے گانے میں غزہ کا تذکرہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب متعدد عالمی فنکار فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔