تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

دعا لیپا نے ممنوعہ کتابوں کیلئے خصوصی لائبریری قائم کرنے کا اعلان کر دیا

دعا لیپا نے ممنوعہ کتابوں کیلئے خصوصی لائبریری قائم کرنے کا اعلان کر دیا

پورٹو( شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ دعا لیپا نے شادی کے ایک ہفتے بعد پرتگال میں ممنوعہ اور سنسر شدہ کتابوں پر مشتمل ایک خصوصی لائبریری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔"منی فیسٹو لائبریری" کے نام سے قائم کی جانے والی یہ لائبریری دعا لیپا کے 2021 میں شروع کیے گئے بک کلب "سروس 95" کا مستقل حصہ ہوگی۔ لائبریری کا افتتاح آج پورٹو میں واقع تاریخی لیوراریا لیلو بک سٹور میں کیا جا رہا ہے۔یہ منصوبہ لیوراریا لیلو کی 120 ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے، تاہم تقریب کے بعد بھی یہ لائبریری مستقل طور پر اسی مقام پر موجود رہے گی۔دعا لیپا نے کہا کہ جب انہوں نے سروس 95 بک کلب کی بنیاد رکھی تو ان کا مقصد دنیا بھر کے مصنفین اور قارئین کے لیے ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ آزادانہ طور پر خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔ ان کے مطابق کتابیں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں، لیکن ہر کوئی اس آزادی کا حامی نہیں ہوتا۔انہوں نے اس منصوبے کو اپنی خوابوں کی شراکت داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ لائبریری میں شامل 100 منتخب کتابیں ایسی ہیں جو یا تو اہم سوالات اٹھاتی ہیں یا خود پابندیوں اور تنازعات کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق ان میں شامل کئی مصنفین نے اپنے خیالات کے اظہار کی بھاری قیمت ادا کی۔اس مجموعے میں The Handmaid's Tale، Felon اور اولگا توکارچوک سمیت کئی معروف مصنفین کی تخلیقات شامل ہیں۔دعا لیپا نے کہا کہ یہ لائبریری ان کتابوں اور مصنفین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قائم کی جا رہی ہے جنہوں نے طاقت اور جبر کے نظام کو بے نقاب کیا۔ ان کے بقول یہ ان قارئین کے لیے بھی ایک علامت ہے جو یہ قبول نہیں کرتے کہ انہیں بتایا جائے کہ کون سی کتاب پڑھنی چاہیے اور کون سی نہیں۔انہوں نے عوام کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ لائبریری کا دورہ کریں، کتابوں کا مطالعہ کریں اور خود فیصلہ کریں کہ ان شیلفوں پر کیا ہونا چاہیے، کیونکہ بعض اوقات سب سے انقلابی عمل ایک کتاب پڑھنا اور اس پر گفتگو کرنا ہوتا ہے۔کتابیں دعا لیپا کی ذاتی زندگی کا بھی اہم حصہ رہی ہیں۔ ان کی اپنے شوہر اداکار کیلم ٹرنر سے پہلی ملاقات ایک بار میں ہوئی تھی، جہاں دونوں Trust کا مطالعہ کر رہے تھے۔ رواں برس دعا لیپا نے International Booker Prize 10th Anniversary کی تقریب میں بھی کلیدی خطاب کیا تھا۔