لاہور ( شو بز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی ایک نئے وی لاگ کے باعث سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، جس میں عروب نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج مکمل کیا۔وی لاگ میں عروب جتوئی نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، جہاں تقریباً 50 ہزار روپے کا بل ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے جدید آئی فون خریدا، جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔بعد ازاں عروب جتوئی جیولری شاپ گئیں جہاں انہوں نے سونے کے زیورات خریدے اور ایک کروڑ روپے میں سے زیادہ تر رقم وہاں خرچ کردی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس اقدام پر تنقید کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے اس انداز میں دولت کی نمائش مناسب نہیں، جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری دکھاوا قرار دیا۔کچھ صارفین نے کہا کہ اعتراض رقم خرچ کرنے پر نہیں بلکہ اسے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر نمایاں کرنے پر ہے۔دوسری جانب بعض صارفین کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود ایسے وی لاگز یوٹیوبرز کے لیے مزید شہرت اور آمدن کا باعث بنتے ہیں۔