لندن( شوبز ڈیسک)شہزادی ڈیانا کے بھائی ارل اسپینسر نے اپنی نئی کتاب میں کنگ چارلس سے متعلق ایک اہم دعویٰ کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ماضی کا ایک باب دوبارہ زیر بحث لایا ہے۔کتاب ’’سوئین سانگ: ڈیانا، مائی سسٹر‘‘ میں ارل اسپینسر کے مطابق 1997 میں پیرس میں کار حادثے کے دوران ڈیانا کی ہلاکت کے بعد ان کی اس وقت کے شہزادہ چارلس سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ارل اسپینسر کا دعویٰ ہے کہ گفتگو کے دوران چارلس نے ان سے کہا تھا کہ ’’ہم اسے جلد بھول جائیں گے‘‘۔ یہ دعویٰ اب برطانوی شاہی خاندان سے متعلق نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔