تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

افغانستان میں معاشی مشکلات برقرار، عوام نے حالات پر تشویش ظاہر کر دی

افغانستان میں معاشی مشکلات برقرار، عوام نے حالات پر تشویش ظاہر کر دی

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں معاشی مشکلات بدستور برقرار ہیں اور متعدد شہری روزگار اور مہنگائی کے مسائل کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔افغانستان کے مقامی اخبار ہشت صبح کی رپورٹ کے مطابق کئی شہریوں کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری کے دعوے ان کی روزمرہ زندگی کی مشکلات سے مطابقت نہیں رکھتے اور بہت سے خاندان بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی دشواری محسوس کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین پر عائد پابندیوں اور انہیں معاشی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے باعث ملکی معیشت کو بھی منفی اثرات کا سامنا ہے۔ہشت صبح کے مطابق افغان مزدوروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے دعووں کے ساتھ عوامی فلاح اور روزگار کے مواقع میں اضافے پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں روزگار کے مواقع محدود ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درکار سہولیات بھی ناکافی ہیں۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ ایچم سٹینر کے مطابق افغان خواتین کی معیشت میں فعال شرکت کے بغیر افغانستان کی پائیدار معاشی بحالی ممکن نہیں۔ مقامی میڈیا اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کو معاشی استحکام کے لیے وسیع اصلاحات اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔