تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی

الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی

اسلام آباد( پاکستان خبر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین اور آئینی شقوں میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی لیگل ریفارمز کمیٹی کو فعال کر دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سمیت تمام شعبہ جات کے افسران شامل ہیں۔ کمیٹی موجودہ انتخابی قوانین اور آئینی شقوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی عام انتخابات 2024 کے دوران سامنے آنے والی قانونی اور آئینی خامیوں کا تجزیہ کر کے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے قانونی فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے گا۔الیکشن کمیشن آئین، الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 میں ضروری ترامیم سے متعلق تجاویز تیار کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین میں موجود خامیوں کی نشاندہی کے بعد سفارشات متعلقہ فورمز کو بھجوائی جائیں گی، جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کا جائزہ رواں سال دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نئی قانون سازی سے متعلق اپنی رائے بھی تین ماہ کے اندر پیش کرے گا۔