تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

افغانستان میں تعلیم پر پابندیاں، طلبہ کو مشکلات کا سامنا

افغانستان میں تعلیم پر پابندیاں، طلبہ کو مشکلات کا سامنا

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان خواتین پر پابندیوں کے بعد طالبان حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی سخت اقدامات پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے طالبان دور میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں افغان شہری بنیادی حقوق سے محروم ہوئے ہیں، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مترادف ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان طلبہ کو مختلف پابندیوں اور سخت ضابطوں کا سامنا ہے۔ ایک افغان طالب علم نے دعویٰ کیا کہ طالبان کے داڑھی اور لباس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عالمی جریدے کے مطابق تجربہ کار اساتذہ اور پروفیسرز کے افغانستان سے چلے جانے کے باعث اعلیٰ تعلیمی اداروں کا معیار بھی متاثر ہوا ہے، جس سے ملک کے تعلیمی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔بھارتی صحافی دھرم جوت کے مطابق روزگار اور تعلیم کے شعبوں میں عائد پابندیاں افغان عوام کے بنیادی حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال عالمی برادری کے لیے ایک اہم تشویش کا معاملہ بن چکی ہے۔