اوسلو( سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر سٹی کے معروف فٹبالر اور گول مشین کہلانے والے ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گیا۔ہالینڈ اپنی شاندار کارکردگی اور گولز کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں، تاہم ان کے نئے اور منفرد ہیئر اسٹائل نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔نئے سیزن کے افتتاحی میچ سے قبل سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ہالینڈ اپنے سابقہ انداز سے بالکل مختلف اور جرات مندانہ حلیے میں دکھائی دیے۔تصاویر منظرعام پر آتے ہی ایکس اور انسٹاگرام پر مداحوں اور فٹبال شائقین نے مختلف تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے ان کے نئے روپ کو ’وائکنگ انداز‘ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے حریف ٹیموں کے لیے ایک دلچسپ پیغام سے تعبیر کیا۔