تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

جزیرہ قشم کے قریب دھماکے، آبنائے ہرمز میں 3 ٹینکرز میں آگ لگنے کا دعویٰ

جزیرہ قشم کے قریب دھماکے، آبنائے ہرمز میں 3 ٹینکرز میں آگ لگنے کا دعویٰ

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے جزیرہ قشم کے سمندری علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے ایک دشمن لڑاکا طیارے کو روک کر علاقے سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد 3 ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے بھی عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی تمام دستیاب فوجی صلاحیتیں استعمال کرے گا اور قومی مفادات و فوجی حکمت عملی کے مطابق جواب دے گا۔ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے متعلق فیصلہ بھی ایران اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔