تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فلم سائیکو کا دھماکے دار ٹریلر جاری، عید پر سنیما گھروں میں تہلکہ متوقع

فلم سائیکو کا دھماکے دار ٹریلر جاری، عید پر سنیما گھروں میں تہلکہ متوقع

 لاہور( شوبز ڈیسک)تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی فلم سائیکو کا ٹریلر لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں جاری کر دیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔فلم کے میڈیا شراکت دار جیو فلمز ہیں، جبکہ یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔معروف اداکار شان شاہد نے اس فلم میں نہ صرف مرکزی کردار ادا کیا ہے بلکہ ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم سائیکو اہم معاشرتی موضوعات کو اجاگر کرتی ہے۔اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم کے کردار نہایت گہرے اور پیچیدہ ہیں اور انہیں ان کرداروں سے باہر نکلنے میں خاصا وقت لگا۔فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، میرا، جاوید شیخ، سونیا حسین سمیت دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ شائقین اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔