تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عامر خان کے خلاف دھمکی آمیز بیان، انتہا پسند رہنما کا 5 کروڑ انعام کا اعلان

عامر خان کے خلاف دھمکی آمیز بیان، انتہا پسند رہنما کا 5 کروڑ انعام کا اعلان

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خلاف بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند رہنما کی جانب سے مبینہ طور پر اشتعال انگیز اعلان سامنے آیا ہے، جس میں اداکار کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام دینے کی بات کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ کی جانب سے سامنے آیا، جنہوں نے ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نتیش رانے کے بیان کی حمایت کی۔رپورٹس کے مطابق نتیش رانے نے عامر خان کی شادیوں کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انہیں "لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر" قرار دیا تھا، جس کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہوا۔جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے عوامی سطح پر وزیر کے بیان کی تائید کرتے ہوئے عامر خان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا، جبکہ ان کے مبینہ انعامی اعلان پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ردعمل سامنے آ رہا ہے۔