تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عامر خان کے بھائی فیصل خان کی معذرت، خاندان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش

عامر خان کے بھائی فیصل خان کی معذرت، خاندان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے اپنے خاندان کے خلاف لگائے گئے الزامات پر کھلے عام معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ نجی خاندانی معاملات کو میڈیا کے سامنے لانا ان کی غلطی تھی اور اب وہ ماضی کی تلخیوں کو ختم کر کے رشتوں کو دوبارہ بہتر بنانا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل خان نے اپنے حالیہ بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک سرکاری اسپتال کی جانب سے ذہنی صحت کے حوالے سے مکمل طور پر صحت مند قرار دینے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے، جس سے ان کے ماضی سے متعلق کیے گئے بعض دعوؤں پر مختلف مؤقف سامنے آتا ہے۔اجول ترویدی کے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل خان نے سب سے پہلے اپنی والدہ اور بہن نکہت سے معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جذبات میں آ کر انہوں نے ایسے معاملات میڈیا کے سامنے رکھے جو دراصل گھر کے اندر ہی رہنے چاہئیں تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کئی برسوں سے دل میں دبی باتیں سامنے آ گئیں، تاہم انہیں اپنی بہن نکہت اور ان کے شوہر سنتوش ہیگڑے کے بارے میں ایسے ریمارکس نہیں دینے چاہئیں تھے۔فیصل خان نے اپنے بھائی عامر خان سے بھی تعلقات بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں عامر خان کے بارے میں بھی نامناسب باتیں کر چکے ہیں، جس پر انہیں اب سخت افسوس ہے۔ ان کے مطابق اب انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہو چکا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں بھائیوں کے درمیان اعتماد، محبت اور خاندانی رشتہ دوبارہ مضبوط ہو سکے۔