تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی، تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی، تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

کراچی( شو بز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فیصل سبزواری کی بڑی بیٹی کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے توجہ حاصل ہو رہی ہے۔فیصل سبزواری نے حال ہی میں اپنی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے پہلے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔ ان کی دوسری اہلیہ اور معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے فیصل سبزواری کی دوسری شادی کے حوالے سے سوالات اٹھائے اور اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب ان کا پہلے ہی ایک خوبصورت خاندان موجود تھا تو دوسری شادی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔واضح رہے کہ فیصل سبزواری نے 2019 میں معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی کی تصاویر نے جہاں تقریب کے خوبصورت لمحات کو نمایاں کیا، وہیں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق بحث بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی۔