تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شہرت عارضی ہے:ماہرہ خان کا انکشاف

شہرت عارضی ہے:ماہرہ خان کا انکشاف

دبئی ( شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب انہیں بطور ہیروئن کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔دبئی میں منعقدہ ایک ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران ’’کہانی سے کردار تک‘‘ کے عنوان سے ہونے والی خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں کامیابی اور مداحوں کی محبت دونوں بہت عزیز ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق کو انتہائی اہم سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت خوشی کا باعث ہے، تاہم وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ برقرار نہیں رہتیں، اسی لیے ان کی مکمل توجہ اپنے کام پر رہتی ہے۔اداکارہ نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ وہ اپنی موجودہ عمر اور زندگی کے اس مرحلے سے بہت مطمئن ہیں اور انہیں اس بات کی فکر نہیں کہ مستقبل میں ہیروئن کے کردار کم ہو جائیں گے۔ ان کے مطابق وہ اس حقیقت کو قبول کرتی ہیں کہ یہ وقت قریب آ سکتا ہے۔انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے اپیل کی کہ انہیں روایتی ہیروئن کے کرداروں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ مختلف اور منفرد کرداروں میں کاسٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنی اداکاری کے مزید پہلو ناظرین کے سامنے پیش کر سکیں۔