ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس میں مذہبی تہوار کے موقع پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان تہوار میں شرکت کے لیے پہنچتے ہیں تو ان کی گاڑی کے گرد مداحوں کا بڑا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔ رش کے باوجود گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔اسی دوران ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے ٹائر کے نیچے آجاتا ہے۔ صورتحال کا علم ہوتے ہی سلمان خان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرائیور پر برہمی کا اظہار کیا اور اسے گاڑی روکنے کی ہدایت کی۔ویڈیو کے مطابق اداکار نے متاثرہ مداح کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے ہجوم کے درمیان پیش آنے والے حادثے کو محسوس کرتے ہوئے گاڑی رکوانے کی کوشش کی۔واقعے نے سلمان خان کے گرد موجود مداحوں کے بڑے ہجوم اور اس دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو بھی نمایاں کردیا ہے۔