تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

فریال گوہر کے منگیتر نے یاسر عرفات کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی

فریال گوہر کے منگیتر نے یاسر عرفات کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی افسوسناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے منگیتر نے فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی جان بچانے کی کوشش میں اپنی زندگی قربان کردی تھی۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریال گوہر نے بتایا کہ ان کی منگنی ایک فلسطینی شہری سے ہوئی تھی جو یاسر عرفات کے پائلٹ تھے۔ ایک مرتبہ دورانِ پرواز طیارہ شدید ریت کے طوفان میں پھنس گیا، جبکہ طیارے میں محفوظ لینڈنگ کے لیے مطلوبہ ایندھن بھی موجود نہیں تھا۔اداکارہ کے مطابق ان کے منگیتر نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں محفوظ کرکے دروازہ بند کردیا، پھر طیارے کو خطرناک انداز میں نیچے لانے کی کوشش کی تاکہ ان کی جان بچائی جاسکے، تاہم اس دوران وہ خود شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔فریال گوہر نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کی شادی سے صرف دو ہفتے قبل پیش آیا۔ منگیتر کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔اداکارہ کے مطابق ان کے منگیتر نے ایک لاکٹ اپنے پاس رکھا ہوا تھا جس پر ان کی مجوزہ شادی کی تاریخ درج تھی۔ انتقال سے قبل انہوں نے یہ لاکٹ ایک پاکستانی ڈاکٹر کے حوالے کرتے ہوئے اسے فریال گوہر تک پہنچانے کی خواہش ظاہر کی۔کئی برس بعد مذکورہ ڈاکٹر نے اداکارہ سے ملاقات کرکے انہیں لاکٹ واپس کیا، جو آج بھی ان کے لیے منگیتر کی آخری نشانی ہے۔ فریال گوہر نے اس واقعے کو اپنی زندگی کی ناقابلِ فراموش اور انتہائی دردناک یاد قرار دیا۔