تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ

فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا سے انگلینڈ روانہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فیونکس کی نمائندگی کریں گی۔فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں، جو قومی ویمن کرکٹ کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔قومی ٹیم کی کپتان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کی تھی، تاہم دی ہنڈریڈ میں شرکت کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔