تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شادی سے پہلے شوہر کے سامنے شرائط رکھی تھیں:فضیلہ قاضی کا انکشاف

شادی سے پہلے شوہر کے سامنے شرائط رکھی تھیں:فضیلہ قاضی کا انکشاف

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی سے پہلے اپنے ہونے والے شوہر قیصر نظامانی کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں۔ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور فنی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ زیادہ کام نہیں کریں گی، اور اگر وہ کوئی کام کریں گی تو اپنی آمدنی خود پر خرچ کریں گی۔ ان کے مطابق گھر کے اخراجات اور بچوں کی ذمہ داری شوہر کی ہوگی۔فضیلہ قاضی نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے گھر کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور خاص طور پر کھانا پکانے کو اہمیت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کے شوہر کی پسند کے مطابق کھانا تیار کریں تاکہ گھر میں محبت اور اپنائیت کا ماحول قائم رہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کھانے کے ذائقے میں مہارت رکھتی تھیں اور اسی وجہ سے انہیں بھی اچھا کھانا بنانے کی صلاحیت وراثت میں ملی۔ ان کے مطابق اب ان کے گھر میں تیار کیا گیا کھانا ہی سب کو زیادہ پسند ہے اور یہی ان کی خوشی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ان کے شوہر اور بچے خوشی سے کھانا کھاتے ہیں تو انہیں دلی اطمینان حاصل ہوتا ہے اور وہ اسے محبت کے اظہار کا ایک خوبصورت انداز سمجھتی ہیں۔